6 سال قبل میری طلاق ہوگئی تھی، انوشے عباسی نے طلاق خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی
انوشے عباسی کی طلاق کی تصدیق
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے 6 سال بعد طلاق کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ کنٹرول سینٹر قائم، عملے کی چھٹیاں منسوخ، 24 گھنٹے ہنگامی بنیادوں پر کام ہوگا
شادی کا پس منظر
اداکارہ انوشے عباسی نے 2014 میں پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم تسلیم عارف عباسی کے بیٹے اور اداکار اینان عارف عباسی سے شادی کی تھی تاہم اب اداکارہ کی جانب سے اینان عارف سے طلاق کی تصدیق کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں افغان ڈرون حملے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے
انٹرویو میں انکشاف
حال ہی میں انوشے عباسی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 'میں گزشتہ 6 سالوں سے سنگل ہوں، 2019 میں، میں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی لیکن میں نے آج تک کبھی اپنی طلاق پر بات نہیں کی'۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ
طلاق کو خفیہ رکھنے کی وجہ
اداکارہ نے گزشتہ 6 برسوں سے طلاق کو خفیہ رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'جب میری طلاق ہوئی اس وقت میری والدہ بہت بیمار تھیں، میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگ ان سے میری طلاق سے متعلق سوال کریں اور میری والدہ کسی ذہنی اذیت کا شکار ہوں۔ طلاق کو خفیہ رکھ کر میں والدہ کو دیئے جانے والے پریشر سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہی، اللہ کا شکر ہے میں اب خوش ہوں۔'
خاندانی مشکلات
اداکارہ نے مزید بتایا کہ 'میری والدہ 2022 میں انتقال کرگئی تھیں، والدہ کے انتقال کے بعد فیملی نے ایک مشکل وقت گزارا، میرے والد کا انتقال 2012 میں ہوا تھا جس کے بعد ہم بہن بھائیوں نے مل کر ایک دوسرے کو سنبھالا'۔








