ہم نے جنگ جیت لی ہے اور اب امن جیتنا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ہم نے امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ صدر ٹرمپ نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بند، ٹکٹیں منسوخ
امن کی جیت
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جنگ جیت لی ہے اور اب امن جیتنا چاہتے ہیں۔ 24 کروڑ پاکستانیوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان امن
پاک بھارت جنگ رکوانے میں صدر ٹرمپ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ صدر ٹرمپ کا جنگ بندی کرانے کا فیصلہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے اہم تھا۔ بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔