اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اظہارِ خیال
وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں ڈرگ کارٹیل کے ٹریننگ کیمپ سے تعلق پر میئر گرفتار، لیکن یہاں لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا تھا؟
قرآنی آیات سے آغاز
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت سے کیا اور دنیا کو امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کا پیغام دیا۔ ایاز صادق نے وزیراعظم کے خطاب کو ایک مدبر اور بہادر عالمی رہنما کا خطاب قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار
فلسطین اور اسرائیلی جارحیت
ان کا کہنا تھا کہ قائدِ ایوان نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی اور مظالم کو جرات مندی کے ساتھ بے نقاب کیا۔ وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھی آواز بلند کی اور عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارہ کیوں گرا؟ماہرین نے مختلف خدشات کا اظہار کر دیا
بھارت کے پروپیگنڈے کا مقابلہ
ایاز صادق کے مطابق وزیراعظم نے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا، پہلگام واقعے کی حقیقت دنیا کو بتائی اور 7 مئی کو بھارتی حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاکستان پر بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی سے بھی دنیا کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیت
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور واضح کیا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو ہر قسم کی دہشتگردی اور جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ شہباز شریف نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی اور بھاری معاشی نقصانات برداشت کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
دہشتگردی کا خاتمہ اور معیشت کی بہتری
ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کی نشاندہی کی اور دہشتگردی کے خاتمے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ساتھ ہی ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے اہداف کے لیے لائحہ عمل بھی پیش کیا۔
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلابوں کی طرف بھی عالمی توجہ مبذول کرائی اور دنیا کو بتایا کہ امن و ترقی کا حصول تنازعات کے حل کے بغیر ممکن نہیں۔








