آپ نے بہت اچھی تقریر کی، چینی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں شہباز شریف کی تقریر کی تعریف کردی

ممکنہ ملاقات
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی کیانگ سے غیررسمی ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی وزیراعظم نے شہبازشریف کی تقریر کو سراہا اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے بہت اچھی تقریر کی‘۔
یہ بھی پڑھیں: یوم تکبیر؛اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹی کا اعلان
خطاب کی اہم باتیں
وزیر اعظم شہباز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے کہا کہ جنگ جیت چکے، بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا۔
اقوام متحدہ کی قیادت کا اعتراف
وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کی صدر کو 80ویں اجلاس کی صدارت پر مبارکباد دی، اور کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشکل ترین حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت کی ہے۔ انتونیو گوتریس کی جرات مندانہ قیادت قابل تعریف ہے۔