سابق بھارتی بلے باز متھن منہاس بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر بن گئے
متھن منہاس بی سی سی آئی کے نئے صدر
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی بلے باز متھن منہاس بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، پہلگام واقعے میں ہلاک افراد بےگناہ تھے: رانا ثناء اللہ
نائب صدر کا عہدہ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو شکلا جنہیں راجر بنی کے سبکدوش ہونے کے بعد بی سی سی آئی کا عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا، وہ نائب صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح گزشتہ چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی،وزیرِ اعظم کی قوم کو مبارکباد
نئے منتخب عہدے دار
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیوجیت سیکیا کو سیکریٹری اور اے رگھو رام کو نیا خزانچی منتخب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں: سرفراز بگٹی
تاریخی موقع پر ٹویٹ
A momentous occasion to celebrate!
Mithun Manhas has been officially declared as the new President of the ‘Board of Control for Cricket in India’ #BCCI.
What a providential Sunday for the erstwhile district of Doda, one of the remotest parts of Jammu & Kashmir, which incidentally… pic.twitter.com/I6PpEMtH2T— Dr Jitendra Singh (@DrJitendraSingh) September 28, 2025
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیرپاکستان کی عسکری تاریخ کا نیا باب
متھن منہاس کا تجربہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق 157 فرسٹ کلاس گیمز کے تجربہ کار 45 سالہ متھن منہاس بی سی سی آئی کے 37 ویں صدر ہیں، انہوں نے راجر بنی کے استعفے کے بعد صدر کے عہدے کے لیے درخواست دی تھی۔
پچھلے صدور
اس سے قبل راجر بنی اور سابق کپتان سارو گنگولی بھی بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔








