پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان انڈیا ایشیا کپ فائنل بڑی سکرین پر دکھانے کا اہتمام

ایشیاء کپ فائنل کی بڑی سکرین کا اہتمام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ فائنل کو بڑی سکرین پر دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم کے انتظامات پر مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کا مطمئن ہونا حکومت کی کامیابی ہے: عظمیٰ بخاری
کرکٹ فینز کیلئے داخلہ فری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کرکٹر فینز کے لیے بڑی سکرین کا اہتمام کیا ہے۔ پنجاب سٹیڈیم میں کرکٹ فینز کا داخلہ فری ہوگا۔
وزیر کھیل کا شرکت کا اعلان
وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر پنجاب سٹیڈیم میں بڑی سکرین پر میچ دیکھیں گے۔