پنجاب میں غیر قانونی شکار پر 57 افراد پر لاکھوں روپے کے جرمانے

جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کی کارروائیاں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور: پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کاش ہم قید ہی کر لیتے وہ جاتا لمحہ۔۔۔
آپریشنز کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور، گوجرانوالا، گجرات، سالٹ رینج، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجن میں آپریشنز کے دوران بٹیر اور فالکن کے 62 نیٹنگ گیئرز ضبط کرلیے گئے۔ 57 شکاریوں کا چالان کیا گیا اور ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ،خاتون سمیت 11افراد جاں بحق
بہاولپور ڈویژن میں کارروائیاں
ترجمان کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں 25 گیئرز ضبط کرکے 12 شکاریوں کو 6 لاکھ 66 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور درجنوں بٹیر آزاد کرائے گئے جبکہ ایک نیل گائے کا بچہ بھی ریسکیو کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کے دوران بھارت نئی مشکل میں پھنس گیا
دیگر ریجنز میں جرمانے
لاہور ریجن میں 2 پارٹیوں پر 2 لاکھ 90 ہزار روپے، فیصل آباد میں مرغابی کے شکار پر ایک شخص کو 52 ہزار اور گجرات میں 4 شکاریوں کو 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
مزید کارروائیاں
دیگر کارروائیوں میں ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں 60 سے زائد گیئرز برآمد ہوئے، نارووال میں ایک اژدھا ریسکیو کر کے جنگل میں چھوڑا گیا جبکہ جہلم میں فالکن کے غیر قانونی شکار پر کارروائی کی گئی۔