قومی ویمنز ٹیم کے ہیڈکوچ اور کھلاڑیوں کی گرین شرٹس کیلئے نیک خواہشات

نیک تمناؤں کا اظہار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں نے ایشیا کپ کے فائنل میں شرکت کرنے والی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین حجاج کے لئے محرم کی شرط ختم
ہیڈ کوچ کا پیغام
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کا بڑا فائنل ہے، ہماری دعائیں اور مکمل سپورٹ قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ پاکستان میچ جیتے گا اور ملک کا نام روشن کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر ہو گیا؟ سپیکر ملک احمد خان نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
ویمن کرکٹرز کی خواہشات
ویمن کرکٹر سدرہ امین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کیلئے بہت بڑا دن ہے، ہماری طرف سے مکمل سپورٹ اور نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں، بڑے دل سے کھیلیں، اللہ تعالیٰ بھی ان کا ساتھ دیتا ہے جو بہادری سے کھیلتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ایشیا کپ آپ جیت کر آئیں ’’گڈ لک‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: وینز پر حملے میں قیدیوں کا فرار، اسلام آباد پولیس کا ردعمل بھی آگیا
مزید نیک خواہشات
کرکٹر عالیہ ریاض نے کہا کہ سب کی دعائیں مینز ٹیم کے ساتھ ہیں، ’’بیسٹ آف لک‘‘، جم کر کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
اومیمہ سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان مینز ٹیم کو ایشیا کپ فائنل کیلئے نیک خواہشات، سب کی دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ پاکستان میچ جیتے گا۔
کرکٹر نتالیہ پرویز نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ’’گڈ وشز‘‘ اور امید ہے کہ آپ اچھا کھیلیں گے اور ایشیا کپ جیتیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی، پاکستانی و بھارتی صدور کی تنخواہ کتنی ہے؟
آخری حوصلہ افزائی
کرکٹر شوال ذوالفقار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونے جا رہا ہے میں پاکستان ٹیم کو ’’گڈ لک‘‘ کہتی ہوں، امید کرتے ہیں کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی اور ایشیا کپ جیت کر وطن واپس آئے گی۔
قوم کی دعاوں کا ساتھ
سیدہ عروب شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو ’’بیسٹ وشز‘‘ اور امید ہے کہ آپ ایشیا کپ کا فائنل جیت کر آئیں گے اور پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔