سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت ریکارڈ مدت میں مکمل، وزیر اعلیٰ کی ٹیم کو شاباش

تعمیر و مرمت کا مکمل عمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت ریکارڈ مدت میں مکمل کر لی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ، سیکرٹری واصف خورشید اور آبپاشی کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس کیلئے آئے صحافیوں کی نوازشریف سے ملاقات لیکن بھارت واپس پہنچ کر کیا کچھ بتایا؟ آپ بھی جانئے
نوراجہ بھٹہ بند کی تفصیلات
مظفر گڑھ کے نواحی علاقے نوراجہ بھٹہ بند کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔ بند میں سیلاب سے پڑنے والے شگاف کو بھر دیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ 1960 فٹ طویل حفاظتی بند کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ نوراجہ بھٹہ بند پر 1250 فٹ طویل شگاف بھر دیا گیا ہے۔
مزید مرمتی کام
نوراجہ بھٹہ بند کو 3450 فٹ تک مضبوط حفاظتی بند میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ موٹروے سائیڈ پر حافظ والا میں 23 ہزار فٹ ڈسٹری بیوٹری ٹریک کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 2 سڑکوں پر 410 فٹ طویل شگاف بھی بھرے گئے ہیں۔ 33700 فٹ طویل شگاف بھرنے کا 80 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ کام کی تیزی سے تکمیل جاری ہے۔ چوتھے نہر پر پڑنے والے 283 فٹ شگاف کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔