کل کے جلسے میں کیا ہوا اور کیوں ہوا۔۔۔؟ پی ٹی آئی پشاور کے صدر کا ردعمل بھی آ گیا

کل کے جلسے میں جمہور کی آواز
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کل کے جلسے میں کیا ہوا اور کیوں ہوا؟ پی ٹی آئی پشاور کے صدر کا ردعمل بھی آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے کچے کے علاقے سے 3 مغوی بازیاب کرالیے
پی ٹی آئی پشاور کے صدر کا بیان
پاکستان تحریک انصاف پشاور کے صدر عرفان سلیم نے کہا ہے کہ کل کے جلسے میں جو بھی ہوا وہ جمہور کی آواز ہے۔ اس کو سنیے اور سوچیے، یہ جمہور بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو مانتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی ایئر لائن کی غفلت، لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا
کارکنوں کے احتجاج کا ذکر
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران اسٹیج کی جانب کارکنوں کی طرف سے بوتلیں پھینکنے کے واقعے پر بالواسطہ ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے صدر نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
عوام کی توقعات
جلسے میں جو کچھ ہوا، یہ جمہور کی آواز ہے، اس کو سنیے اور سوچیے۔ عوام آپ سے بانی پی ٹی آئی کی حقیقی پالیسی اور بیانیے پر عمل درآمد چاہتی ہے۔ میں نے 15 ستمبر کو چند گزارشات رکھی تھیں، ان پر عمل کریں اور ان ہی گراؤنڈ پر دوبارہ جلسہ رکھیں تو آج کے جلسے کا الٹ دیکھیں گے۔ یہ جمہور بانی پی ٹی آئی کی آواز سنتی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو مانتی ہے۔ مزاحمت میں زندگی ہے اور مفاہمت میں شرمندگی ہے۔