کیا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں یا فرار؟ کچھ پتہ نہیں چل سکا

مبینہ گمشدگی کا معمہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی مبینہ گمشدگی تاحال معمہ بنی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں کے پی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ حکومت اس بات کی تردید کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپپو A3 مڈ رینج سمارٹ فون، پرفارمنس اور بہترین ڈیزائن کے ساتھ
وزیرداخلہ کا موقف
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس سے بھاگ گئے ہیں، لیکن وہ اس وقت کہاں ہیں یہ انہیں معلوم نہیں۔ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ڈھونڈ رہے ہیں، ان کی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات پر رپورٹ طلب کرلی
گورنر کا دعویٰ
اس ساری صورتحال میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی بھی میدان میں آئے اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہونے کا دعویٰ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، اگر گرفتاری ہوتی تو فوٹیج بن جاتی۔ ساری دنیا وہاں موجود تھی، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا
کے پی حکومت کا ردعمل
وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے بیانات سامنے آنے کے بعد کے پی حکومت بھی خاموش نہیں رہی۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے فوری طور پر تردیدی بیان جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معزولی کے بعد بشارالاسد نے پہلا بیان جاری کردیا، فرار کی کہانی سنادی
تحقیقات کا مطالبہ
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی اور فیصل کریم کنڈی نے میڈیا کے سامنے کمال کی اداکاری کی ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی پرائے کی شادی میں عبداللہ دیوانے بنے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار وزیر داخلہ محسن نقوی ہے، کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ واضح ثبوت ہے کہ وزیراعلیٰ کو زبردستی حراست میں لیا گیا ہے۔
مستقبل کے خدشات
وزیراعلیٰ کے پی علی امین کی مبینہ گمشدگی کی خبر آنے سے لیکر اب تک ان کا کچھ اتا پتہ نہیں، تاہم وفاقی حکومت اور کے پی حکومت اپنے مؤقف پر قائم ہے۔