کرک میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

کرک میں دہشت گرد کی شناخت
کرک (نیوز ڈیسک) کرک میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت سعد الخراسانی عرف بنگلادیشی کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پچھلے سال کے مقابلے موجودہ بجٹ میں ٹیکس کم کئے، وزیر خزانہ
آپریشن میں ہلاکتیں
’’جنگ‘‘ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فتنہ الخواج کے دہشت گرد سعد الخراسانی نے افغانستان پہنچنے کے لیے 3 لاکھ روپے خرچ کیے۔ آپریشن میں ہلاک دہشت گرد سعد الخراسانی خودکش بمبار تھا۔ کرک درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 17 خوارج ہلاک کیے گئے تھے۔
پولیس کا مشترکہ آپریشن
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں مشترکہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج کو جہنم واصل کر دیا تھا۔