وزیراعلیٰ سے جرمنی کی سفیر کی اہم ملاقات

ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمنی کی سفیرانا لیپل نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے جرمنی کی سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشکلات سے عزم تک: ماسٹر صاحب کی دکان کو نئی زندگی ملنے کی کہانی
جرمنی کی حمایت کا شکریہ
وزیراعلیٰ نے حالیہ سیلاب کے بعد جرمنی کی طرف سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جدید زرعی ٹیکنالوجی، گرین ٹیکنالوجی اور شجرکاری میں جرمنی کے تعاون کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان
ہنر مند افرادی قوت کا تبادلہ
وزیراعلیٰ نے ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور جرمنی کے ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ ماڈل پر مزید تعاون کا خیر مقدم کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ جرمنی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، ویمن ایمپاورمنٹ، سماجی تحفظ اور انسانی ترقی میں پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ، بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے مودی حکومت کے فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کردیا
G2G مذاکرات کی اہمیت
پاکستان اور جرمنی کے مابین نومبر میں ہونے والے G2G مذاکرات شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے دیرینہ تعلقات کو صوبائی سطح پر مزید وسعت کے مواقع موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 4700 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان اور جرمنی کی دو طرفہ تجارت
میرا ویژن ایک خوشحال اور جدید پنجاب ہے جہاں ہر شہری بااختیار ہو، اس خواب کی تکمیل میں جرمنی اہم ساتھی بن سکتا ہے۔ 2024 میں پاکستان اور جرمنی کی دو طرفہ تجارت 3.63 بلین امریکی ڈالر زرعی ہے۔ پاکستان کا تجارتی توازن مثبت رہا۔ 40 جرمن کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں کام کر رہی ہیں، جو روزگار اور مواقع پیدا کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جس طرح بھارت ہارا ہے اسی طرح بلوچستان میں اسکی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی، عطا تارڑ
ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔ حالیہ تباہ کن سیلاب اور سرحد پار سموگ ہمارے لیے بڑے چیلنج ہیں۔ اس ملاقات میں فروغ تعلیم، جرمنی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد اور نصاب میں جدت پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: خشک خوبانی میں کتنے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں؟
کھیلوں میں تعاون
وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں اینا میری شمل ہاؤس کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں جرمنی کے تعاون کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ حال میں جرمن جونیئر ہاکی ٹیم نے لاہور کا دورہ کیا اور مزید سپورٹس ایکسچینج اور کوچنگ مواقع کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کا وفد چین کے کامیاب سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا
سیلاب کی صورتحال
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب جرمنی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ واسا کا دائرہ کار 4 اضلاع سے 23 اضلاع تک بڑھا رہے ہیں۔ پنجاب میں سب سے بڑا سیلاب آیا۔ حکومت پنجاب کے بروقت انخلاء اور ریسکیو ریلیف آپریشن سے لاکھوں جانوں کو بچانا ممکن ہوا۔ 2.2 ملین مویشیوں کو سیلاب زدہ علاقے سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
سیلاب متاثرین کی امداد
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہر فرد کو یقین تھا کہ حکومت ہمارے ساتھ ہے۔ متاثرین کو رہائش، کھانا، خشک راشن، ہسپتال اور طبی امداد فراہم کی گئی۔
جرمن سفیر کا تبصرہ
جرمنی کی سفیرانا لیپل نے واسا ایکسپو کا وزٹ کیا اور ایکسپو کو قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف دیہی علاقوں میں بہت زیادہ سیلاب آیا لیکن حکومت نے بہت اچھا کام کیا۔