ہم شاید بہت اچھا نہیں کھیلے مگر یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم کبھی ہار نہیں مانے ؛ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا ایشیاء کپ فائنل سے قبل پیغام
پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ کا پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے ایشیاء کپ فائنل سے قبل پیغام جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز نے بھی بحریہ ٹاؤن میں پروجیکٹ لانچ کر دیا، 1 اور 2 بیڈ اپارٹمنٹس، اتنے سستے جو آپ کو پورے بحریہ میں نہیں ملیں گے.
ٹیم کا جذبہ اور عزم
نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ کے دوران اور اس سے پہلے اس ٹیم نے جو جذبہ دکھایا اس پر فخر ہے، ہم شاید بہت اچھا نہیں کھیلے مگر یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم کبھی ہار نہیں مانے۔
پاکستان بمقابلہ بھارت: ایک تاریخی لمحات
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاء کپ کا فائنل آنے میں 41 سال لگے، آج کا میچ بڑا شاندار ہوگا۔








