کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں مشکوک بھرتیاں، تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم

کراچی میں مشکوک بھرتیوں کا انکشاف
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں مشکوک بھرتیوں کا انکشاف ہوا جس کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رضوان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، حارث کے بعد قسمت کس پر مہربان؟
تحقیقات کی قیادت
نوٹیفکیشن کے مطابق کے ڈی اے میں بھرتیوں کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کی سربراہی سپیشل سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کریں گے۔ ایڈیشنل سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے ڈی اے اور میونسپل کمشنر کے ایم سی بھی تحقیقاتی کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔ قائم کردہ کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ہدایت پر بھرتیوں سے متعلق تحقیقات کرے گی۔
پی اے سی کی رپورٹ
’’جنگ ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی اے سی نے کے ڈی اے کے متعدد افسران و عملے کی بھرتی کو مشکوک قرار دیا تھا، کمیٹی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے دور میں ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کرے گی۔