مردان ؛ ناراض بیوی کو منانے سسرال جانے والا شوہر بھائی سمیت فائرنگ سے قتل
مردان میں افسوسناک واقعہ
مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن) میں ناراض بیوی کو منانے سسرال جانے والا شوہر بھائی سمیت فائرنگ سے قتل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: سفاک بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا، ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار
معاملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ ذیشان کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی تھی اور اس کی بیوی ناراض ہو کر میکے بیٹھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں، 34 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
فائرنگ کا واقعہ
پولیس کے مطابق، مقتول ذیشان کا والد بہو کو منانے کے لیے جرگہ لے کر آیا تھا۔ اس دوران جرگے میں تکرار پر فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ذیشان اور اس کا بھائی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کی کارروائی
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔








