داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک
محمد احسانی کی ہلاکت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار مزار شریف افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مُعروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہو گئیں
سکیورٹی فورسز کا آپریشن
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ستمبر 2025 میں خیبرپختونخوا میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں داعش خراسان کے 3 دہشت گرد مارے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: منصور علی شاہ، منیب اختر یا یحییٰ آفریدی: پاکستان کے نئے چیف جسٹس کی تقرری کا عمل شروع
پشاور دھماکہ اور اس کے اثرات
احسانی، جو تاجک نسل سے تھا، سال 2022 کے پشاور کوچہ رسالدار دھماکے میں مرکزی سہولت کار تھا، دھماکے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس: کینالز کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا واک آوٹ، اپوزیشن کا شور شرابا
باقی معلومات
ذرائع کے مطابق احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمہ دار تھا۔
آپریشن ’’سربکف‘‘ کے تحت کارروائیاں
واضح رہے کہ باجوڑ میں آپریشن ’’سربکف‘‘ جاری ہے، سکیورٹی فورسز داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہیں。








