آج بھارت کرکٹ کا “رام رام ستے” ہو گا، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کی دعا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میں دعاگو ہوں کہ آج پاکستان بھارت سے میچ جیتے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان: 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم نے خود کو گولی مار لی
بھارت کی ہٹ دھرمی کا مقابلہ
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھارت کی ہٹ دھرمی، تکبر اور غرور کے بت کو پاش پاش کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپریشن سندور میں بھارت کو جس طرح سبق سکھایا تھا، انشا اللہ آج بھی ویسے ہی پاکستانی کھلاڑی بھارتی کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنا سکھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ بیکھم کا نام سرکاری اعزاز کی لسٹ میں شامل، لیکن وہ ایک غلطی جس کی وجہ سے ان کا نام نکالا جاسکتا ہے
کرکٹ میں سیاست
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت جس طرح کرکٹ میں سیاست کو لے کر آیا، میں حارث رؤف سے مطالبہ کرتی ہوں کہ آج آپ نے ان کو بتانا ہے کہ ایشیاء کپ اور لگان فلم میں فرق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
حوصلہ اور بہادری
انہوں نے خاص طور پر سلمان آغا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کو جرات کے ساتھ سینہ تان کر بہادری کے ساتھ لڑنا ہے کیونکہ یہ کرکٹ کا میچ نہیں بلکہ اعصاب کی جنگ ہوگی۔ آج بھارتی کرکٹ کا رام رام ستے کر کے پاکستان کو فتح دلائیں۔
جرمانے کی فکر نہ کریں
ان کا مزید کہنا تھا کہ حارث، جرمانے سے گھبرانا نہیں ہے۔ جو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ آپ کو ہوا ہے، وہ میں ادا کروں گی۔