اسمبلی میں ساری حکومتی کارکردگی صاحب کے گرد گھومتی، اکیلا نہتا صاحب ساری اپوزیشن پر بھاری ہوتا، ایم پی ایز کا استحقاق معمولی بات پر مجروح ہو جاتا

مصنف کی تفصیلات

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 303

یہ بھی پڑھیں: راوی بیڈ پر تمام تعمیرات غیر قانونی، ایک کلومیٹر کے بیڈ پر آبادیوں کو ہٹایا جائے گا: سی ای او روڈا

ایم پی ایز کا استحقاق

ہمارے ایم پی ایز کا استحقاق بھی معمولی معمولی بات پر مجروح ہو جاتا تھا۔ یہ عادت آج بھی ایسی ہی ہے۔ مثلاً کسی افسر نے چائے نہیں پوچھی، کوئی ملا نہیں، کسی نے بات نہیں مانی، ٹریفک پولیس والے نے چالان کر دیا وغیرہ وغیرہ۔مجھے یاد ہے ایسی تحریک استحقاق پیش ہوتیں تو صاحب اپنے چیمبر میں محرک کو بلاتے اور سمجھاتے ”کہ ایسی تحریک پیش کرنے سے خود ان کی شہرت پر برا اثر پڑے گا۔“ ایسی تحاریک پیش کرنے والے محرک کے استحقاق اور عقل کا خود ہی اندازہ لگا ئیں اور رائے قائم کریں۔ محرک صاحب کی بات نہ مانتا اکثر بضد رہتا تو تحریک ”استحقاق کمیٹی“ کے سپرد کر دی جاتی جہاں بحث کے بعد محرک کو اکثر اپنی تحریک واپس لینا پڑتی اور شرمندگی بھی ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

رفیع بخاری کا واقعہ

ایک دفعہ ساہی وال سے ایم پی اے رفیع بخاری نے ڈی سی او ساہیوال محمد خان کھچی (کئی سال بعد محمد خان کچھی بہاول پور میں میرے کمشنر رہے۔ شاندار انسان تھے۔) کے خلاف ایسی ہی تحریک پیش کی۔ صاحب نے اسے سمجھایا مگر ایم پی اے بضد رہے کہ استحقاق کمیٹی میں بھجوا دیں۔ وہاں اس پر بحث ہوئی۔ ”جو چائے، جو سینڈ وچ ایم پی اے کو ملتے ہیں وہی ڈی سی او کو بھی۔“ آخر میں موصوف ایم پی اے کو تمام ممبرز کی موجودگی میں اس وقت شرمندگی اٹھانی پڑی جب ڈی سی او نے کمیٹی سربراہ سے کہا؛”سر! اگر موصوف ایم پی اے میری آنکھوں میں آنکھیں ملا کر کہہ دیں جو یہ کہہ رہیں ہیں سچ ہے تو میں سزا کے لئے تیار ہوں۔“ وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پاکستان ریفائنری کی لائن پھٹ گئی، سی ویو کے سامنے سروس روڈ پر فرنس آئل پھیل گیا

ذاتی انا اور تحریک استحقاق

ذاتی انا کے مسئلے ہی تحریک استحقاق کو جنم دیتے جو زیادہ تر پولیس کے خلاف پیش ہوتی تھیں۔ صاحب ایسے مواقع پر پولیس والوں کے لئے ڈھال ثابت ہوتے اور کئی دفعہ انہوں نے پولیس آفسران کو بڑی شرمندگی سے بچایا۔ ایسی تحاریک اکثر صلح یا غلط فہمی کی بنیاد پر ہی ختم ہو تی تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ پنجاب پولیس کے افسران صاحب کی بڑی قدر کرتے تھے۔ لاء اینڈ آ ڈر پر بحث ہوتی تو صاحب اپنی تیاری اور اپ ٹو ڈیٹ معلومات سے حکومت کو شرمندگی سے بچا لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی پر پیسے لوٹنا نوجوان کا جرم بن گیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

پرویز الٰہی کی حکومت کے دوران تبدیلیاں

پرویز الٰہی کی حکومت میں مختلف وزارتوں کے قوانین جو پاکستان بننے سے پہلے سے چلے آ رہے تھے اور وقت کے ساتھ اپنی افادیت کھو چکے تھے۔ اُن میں جرمانے کی تجویز کردہ رقم کے نوٹ اور سکے کب کے بند ہو چکے تھے۔ ان قوانین کا نہ صرف نئے سرے سے جائزہ لیا گیا بلکہ قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے متعلقہ محکموں سے سفارشات بھی مانگی گئیں۔ سو سال سے بھی پرانے قوانین میں سے بہت سوں میں ترامیم کی گئی تھیں۔

شاہانہ ناشتہ اور میڈم کی ملاقات

اسمبلی میں ساری حکومتی کارکردگی صاحب کے گرد ہی گھومتی تھی۔ اکیلا اور نہتا صاحب ساری اپوزیشن پر بھاری ہوتا۔ ابھی ”زرداری سب پر بھاری کی“ اصطلاح کا آغاز نہ ہوا تھا۔ اُس دور کے سبھی اردو انگریزی اخبارات میری اس بات کی تصدیق کریں گے۔ بجٹ اجلاس آتا تو حکومتی اراکین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بجٹ اجلاس کے دوران اراکین کے لئے ”شاہانہ ناشتہ“ کا بندوبست ہوتا۔ اس ناشتے میں وہ سارے لوزامات شامل ہوتے جن کا انسان تصور کر سکتا تھا۔ ویسے بھی گجرات کے چوہدریوں کا دستر خوان مشہور تھا۔ ایک روز ناشتے سے فارغ ہوکر صاحب اپنی چائے کی پیالی ہاتھ میں تھامے کیفے ٹیریا آئے تو شاہین عتیق الرحمان بھی ہال میں داخل ہوئیں۔ صاحب سے ان کی اچھی جان پہچان تھی۔ صاحب نے بطور ”کرٹسی“ چائے کی پیالی انہیں پیش کرتے کہا؛”میڈم! بغیر چینی کے ہے۔“ میڈم سن کے ہنسی اور بولی؛

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...