پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی گرفتاری کا دعویٰ

زرتاج گل کی گرفتاری کا دعویٰ
ڈی جی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کئے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف
گرفتاری کی تفصیلات
زرتاج گل کے وکیل فدا حسین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زرتاج گل کو گزشتہ شام ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، زرتاج گل کو تھری ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل ڈی جی خان منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شبیر اقبال کی شاندار برتری، 11ویں جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپئن شپ کا فیصلہ کن مرحلہ آج ہوگا
حکام کی خاموشی
تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے زرتاج گل کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
علی امین گنڈا پور کا معاملہ
مشیر کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا تھا کہ رینجرز علی امین گنڈا پور کو کے پی ہاوس اسلام آباد سے گرفتار کر کے ساتھ لے گئی ہے جبکہ علی امین گنڈا پور کے بھائی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ علی گنڈا پور سے ہفتے کی صبح سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔