ایشیا کپ فائنل، پاکستان نے 8 وکٹیں سپنرز کے ہاتھوں گنوائیں

ایشیا کپ فائنل میچ کی جھلک
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کے فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف گرین شرٹس نے آٹھ وکٹیں سپنرز کے ہاتھوں گنوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نمونیابچوں اور بزرگوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
پچ رپورٹ کی پیشگوئی
میچ شروع ہونے سے پہلے جب پچ رپورٹ پیش کی گئی تو اس میں کہا گیا کہ یہ پچ سپنرز کو سپورٹ کرے گی اور میچ کی پہلی اننگز میں ایسا ہی ہوا۔
انڈین سپنرز کا کردار
انڈیا نے سپنرز کا بہترین استعمال کیا اور پاکستانی وکٹیں اڑاتے چلے گئے۔ مجموعی طور پر انڈین سپنرز نے آٹھ وکٹیں لیں جب کہ فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے باقی دو وکٹیں لیں۔