ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آج آپ کو اس شخص کے ساتھ نہیں چلنا چاہئے جو ماضی میں نقصان دے چکا ہے۔ آپ کو بے حد محتاط رہنا ہو گا اور کوشش کریں کہ اپنی جان و مال کی حفاظت آج یقینی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ سے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا بل منظور
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
جو لوگ کافی دنوں سے اپنے مسئلے میں گھرے ہوئے تھے، اب وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہونے کے قریب ہیں اور جو رکاوٹیں چل رہی تھیں، وہ اب ختم ہونا شروع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میئر نیویارک ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے دھماکہ خیز ڈیوائس برآمد، 2 مشتبہ افراد گرفتار
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
جس بھی مسئلے میں آج ہیں، وہ ان شاءاللہ شام تک ختم ہو جائے گا اور آپ کی ذہنی پریشانی بھی کافی حد تک کم ہو گی۔ بندش والا سلسلہ بھی تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی مقیم افغان لوگوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا: عظمیٰ بخاری
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ کو اپنے لئے اب کوئی نیا سلسلہ تلاش کرنا ہو گا۔ موجودہ جگہ آپ کو راس نہیں ہے۔ ان دِنوں تبدیلی کے مواقع ملنے کی امید بھی ہے، اس طرف غور لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے مالی سال میں ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب ہوگا، وزیراعظم
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
اب حالات میں غیر متوقع تبدیلی کا امکان موجود ہے۔ جو لوگ کسی جگہ برسوں سے پابند تھے، وہ اب اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ویسے بھی ہجرت باعث برکت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر اظہار برہمی، سبزیوں کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
خاموشی سے دن گذاریں، کسی بھی ایسے کام میں ہر گز نہ آئیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی خطرہ محسوس ہو۔ کئی معاملات ابھی دشمنوں کی نظر میں ہیں، بہت خیال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں: بیرسٹر امجد ملک
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
آپ کو اب اُن حالات سے واسطہ پڑے گا جن کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا۔ اس لئے صبح ہی صدقہ دیں۔ یا "کریم" یا "سلام" یا "حیی" یا "قیوم" کا ورد زبان سے جاری رکھیں فی الحال۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
جن لوگوں نے آپ کو تنگ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے، اُن کی شدت میں اب تیزی آ رہی ہے۔ آپ کو چاہئے کہ آنکھیں کھلی رکھیں اور اُس کام اور لوگوں سے دور رہیں جو خطرناک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے: خالد مقبول صدیقی
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
لالچ کو اپنے اندر جگہ نہ دیں۔ آپ جسمانی کشش کی طرف بھی توجہ دے رہے ہیں، یہ اپنے ساتھ زیادتی والی بات ہے۔ آپ صرف روزگار کو دیکھیں، دوسرے معاملات پریشانیاں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے پر قیادت کا شکریہ، عابد شیر علی
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دِنوں آپ کے بہت قریب ہے۔ آپ بلاوجہ مشکل میں آ سکتے ہیں۔ چاروں قل پڑھ کر اپنے اردگرد حصار بنا لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم فخر زمان سے متعلق بول پڑے
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
عشق کا بھوکت اُتر جائے تو روزگار کی طرف بھی توجہ دے دیں۔ آپ کو اس وقت اپنے حالات ٹھیک کرنے کا موقع مل رہا ہے تو اس کو اپنے ہاتھوں سے ہر گز نہ جانے دیں۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
آج کا دن اپنی نظر اتارنے کا ہے۔ توبہ کریں، نماز پر توجہ دیں اور کوشش کریں کہ آپ کی نظروں کی حفاظت رہے۔ نظر کا زنا بہت بڑا گناہ ہے، واپس لوٹ آئیں۔








