بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا

بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے ایم ٹو، تھری، فور، الیون کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
ایشیا کپ کے باوجود انکار
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات، بھتیجے کو فیصل آباد میں سزا ہونے پر شیخ رشید کا ردعمل بھی آگیا
ایشین کرکٹ کونسل کا صدر کا موقف
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹا ہوا ہے۔
فائنل تقریب میں تاخیر
بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیر کا شکار ہے۔