بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار، ٹرافی ڈریسنگ روم میں پہنچائے جانے کا امکان

بھارتی ٹیم کی سپورٹس مین سپرٹ کا فقدان
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کی ایک بار پھر دھجیاں اڑا دیں۔ کھیل میں بار بار سیاست کو لانے لگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں پاک بھارت کرکٹ مقابلہ کا میدان سجا
ایشیا کپ کی اختتامی تقریب کے انتظامات
ایشیا کپ کی اختتامی تقریب کے تمام انتظامات مکمل ہیں لیکن بھارتی ٹیم اپنی ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔ ٹیم محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کر رہی۔
حل کا امکان
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اب اس کا حل یہ نکالا جائے گا کہ پاکستانی ٹیم کو میڈل پہنا دیے جائیں گے جب کہ بھارتی ٹیم کی چیمپئین شپ ٹرافی ان کے ڈریسنگ روم میں پہنچا دی جائے گی۔