میرا کام کسی بھی پریمیئم باؤلر کے خلاف پہلے ہی گیند سے اٹیک کرنا ہے، ابھیشیک شرما نے ایک بار پھر شاہین آفریدی کو بات لگا دی۔
ایشیا کپ 2025 میں ابھشیک شرما کی شاندار کارکردگی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ 2025 میں شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر بھارتی اوپنر ابھشیک شرما کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ ایوارڈ کے ساتھ انہیں کار بھی تحفے میں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ضمنی انتخابات کے میدان سے بھاگ گئی ہے،عظمیٰ بخاری
ابھشیک شرما کا بیان
ابھشیک شرما نے اپنے بیان میں کہا کہ کار ملنا ہمیشہ خوشی کی بات ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اس ٹیم میں جگہ بنانا کسی بھی اوپنر کے لیے آسان نہیں تھا، لیکن ہمارا پلان یہ تھا کہ پہلے گیند سے اپنا گیم کھیلنا ہے اور مثبت ارادے کے ساتھ آغاز کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی
کامیابی کے لئے حکمت عملی
انہوں نے بتایا کہ اس طرز کی بیٹنگ کے لیے کوچ اور کپتان کا خاص اعتماد درکار ہوتا ہے جو انہیں ملا۔ اگر آپ ایسے کھیلتے ہیں تو ناکامیاں بھی آتی ہیں، لیکن ٹیم کے لیے یہی انداز جتوانے والا بنتا ہے۔ ہم نے پراسیس کو فالو کرنے کا عزم کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کو 90دن میں لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر،میٹرک ، ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز اور 2ہزار اقلیتی طلباءکیلیے بھی خوشخبری
پاور پلے کے استعمال کی اہمیت
ابھشیک نے مزید کہا کہ پاور پلے کو بھرپور استعمال کرنا ان کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ میرے ذہن میں تھا کہ اسپنر ہوں یا فاسٹ بولر، کسی بھی پریمیئم بولر کے خلاف پہلے گیند ہی اٹیک کرنا ہے تاکہ ٹیم کو فوری آغاز دوں۔ یہی حکمت عملی ہماری جیت کی وجہ بنی۔
پاکستان کا فاسٹ باؤلر
واضح رہے کہ پاکستان میں شاہین آفریدی کو قومی سکواڈ کا پریمئیم فاسٹ باؤلر سمجھا جاتا ہے۔








