جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے: محسن نقوی کا مودی کو جواب

محسن نقوی کا مودی کو جواب
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی کہانیوں کے اوراق الٹتے ہوئے ہم فرعون کے مقبرے کے مرکزی دروازے پر جا پہنچے، دھوپ سے یکدم اندھیرے میں آنے کی وجہ سے کچھ نظر نہ آیا.
بھارتی قیادت کی مایوسی
صدر اے سی سی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت قرار دیدیا اور لکھا کہ ایسا کرنا کھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔
If war was your measure of pride, history already records your humiliating defeats at Pakistan’s hands. No cricket match can rewrite that truth. Dragging war into sport only exposes desperation and disgraces the very spirit of the game https://t.co/lqiUATm3wX
— Mohsin Naqvi (@MohsinnahviC42) September 29, 2025
محسن نقوی نے مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست ہی ملی ہے اور کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔
ایشین کرکٹ کونسل میں کشیدگی
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔