مودی نے سیاست کے لیے کرکٹ کی سپرٹ تباہ کردی: خواجہ آصف
بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست کو گھسیٹنے پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی نے اپنی سیاست کے لیے کرکٹ کی سپرٹ تباہ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی قومی قیادت کو دعوت ملتوی
کرکٹ کے کلچر کی تباہی
وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کرکٹ کے کلچر اور سپرٹ کو تباہ کرکے مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے برصغیر میں امن کے امکانات اور مسائل کے حل کے چانسز ختم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فکر نہیں کرنی میں آپ کے ساتھ ہوں: وزیراعلیٰ کی شہباز پور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی میں متاثرین سے گفتگو
عزت کی بحالی
انہوں نے بتایا کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی، پاک بھارت جنگ کا سکور چھ صفر پتھر پر کندہ ہوگیا ہے، ہم تو کچھ نہیں کہہ رہے، مودی بھارت اور دنیا دونوں میں خوار ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر نیو یارک کے بھارتی نژاد امیدوار نے مودی کو جنگی مجرم قرار دے دیا
ایشیا کپ کے واقعات
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے سپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا، فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ ٹرافی کے لیے تصویر بھی نہیں بنوائی۔
بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی
فائنل میچ کے بعد بھارتی بورڈ کی ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی بھی برقرار رہی اور بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا، بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔








