کراچی میں شہریوں کو جعلی ٹریفک چالان کے میسیجز ملنے لگے
کراچی ٹریفک پولیس کی انتباہی اطلاع
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو جعلی چالان میسجز سے متعلق خبردار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: راجن پور: بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو آگ لگا دی
جعلی چالان میسجز کا انکشاف
ٹریفک پولیس کے مطابق، شہریوں کو جعلی چالان کے ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں۔ چالان سے متعلق جعلی پیغامات گمراہ کن ہیں اور ان کا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہے:وزیرِ خزانہ پنجاب
حفاظتی تدابیر
ٹریفک پولیس شہریوں کو پرسنل نمبر سے کوئی ایس ایم ایس نہیں بھیجتی، لہٰذا شہری مشکوک پیغامات پر ہرگز یقین نہ کریں۔
غیر مصدقہ لنک سے بچیں
ٹریفک پولیس کے مطابق، شہری غیر مصدقہ لنک یا نمبر پر ادائیگی سے گریز کریں اور کسی بھی شکایت پر ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔








