اصل ٹرافی نہ ملی، بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی ٹرافی تھام لی۔

بھارتی کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا سرگرمیاں
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ 2025 میں ٹرافی سے محروم رہنے کے بعد بھارتی کھلاڑی سوشل میڈیا پر فرضی ٹرافی کی تصویر سے دل بہلانے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں اپنے پہلے بیان سے مکر گئی
فرضی ٹرافی کی تصویر
بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ ایک فرضی ٹرافی تھامے دکھائی دے رہے ہیں، حالانکہ اصل ٹرافی بھارتی ٹیم کو ان کی ہٹ دھرمی کے باعث نہیں مل سکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ نے جس طرح خیال رکھا، کوئی اپنا ہی خیال رکھ سکتا ہے: سیلاب متاثرین کا اظہار تشکر
شائقین کی تنقید
کرکٹ شائقین نے اس عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال اٹھایا کہ جب اصل ٹرافی ملی ہی نہیں تو فرضی تصاویری نمائش کا مقصد کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے ایئر چیف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی
یاد رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے پر بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود اپنی ضد پر اڑی رہی اور اسی ہٹ دھرمی کے سبب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے بھی ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا، تاہم صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے اور بھارتی ٹیم تقریب میں کسی اور سے بھی ٹرافی وصول نہ کرسکی۔
بی سی سی آئی کا فیصلہ
بعد ازاں بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ ٹیم ٹرافی نہیں لے گی، جس کے بعد اصل ٹرافی اسٹیڈیم سے واپس بھجوا دی گئی۔