بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت کو شکست؛ پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے۔

سمیر خان کی شاندار فتح
بنکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نوجوان باکسر سمیر خان نے یونیورسل باکسنگ آرگنائزیشن (یو بی او) یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی
میچ کی تفصیلات
سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ 52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پے در پے حملے کر کے اُسے چت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ججز تقرری کیلئے نامزدگی پر ایم کیو ایم میں اختلافات سامنے آگئے
سمیر خان کی منفرد انداز
پاکستانی باکسر کے "جیٹ سیلیبریشن" انداز نے بھارتی حریف کا اعتماد متزلزل کردیا تھا۔ ریفریز کے متفقہ فیصلے نے سمیر خان کو فاتح قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے انکار پر پی سی بی کس ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بلانے کیلئے غور کر رہاہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
سوشل میڈیا کا ردعمل
*بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت کے مقابلے میں، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے*
باکسنگ کے میدان میں پاکستانی باکسر سمیر خان نے تاریخ رقم کردی
پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل سمیر خان نے پاکستان کے نام کر لیا
سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کر… pic.twitter.com/AdOSIucyKw
— Sadia Abbasi (@SadiaAbbasii) September 29, 2025
سمیر خان کا پیغام
میچ جیتنے کے بعد سمیر خان کا کہنا تھا کہ میں تمام پاکستانیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا، مجھے بھرپور سپورٹ کیا اور دعاؤں میں یاد رکھا۔
نوجوان باکسر کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی کامیابی کو پاک فوج اور پاک فوج کے شہداء کے نام کرتا ہوں۔