ایشیا کپ فائنل: بھارت کے خلاف خراب کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین حارث رؤف پر برسے

حارث رؤف کی ناقص کارکردگی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی بھارت کے خلاف خراب کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہو گا: محمد اورنگزیب
فائنل میچ کی تفصیلات
فائنل میچ میں 146 رنز کا دفاع کرتے ہوئے حارث رؤف نے 3.4 اوور میں 50 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کی۔
آخری اوور میں جب بھارت کو 10 رنز درکار تھے تو حارث رؤف نے 4 گیندوں پر 13 رنز دے دیئے اور بھارت نویں مرتبہ ایشیا کپ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ میں کل عظیم الشان ملین مارچ ہوگا: مولانا فضل الرحمان
سوشل میڈیا کی تنقید
ناقص کارکردگی پر پاکستانی صارفین سوشل میڈیا پر برس پڑے اور حارث رؤف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، 40 کاروائیوں میں 30 گرفتار، ایک اشتہاری ہلاک
مؤثر تجزیے
سینیئر سپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے لکھا کہ "فرق حارث رؤف تھا۔"
Haris Rauf was the difference! pic.twitter.com/TiVTnvlT6y
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) September 28, 2025
یہ بھی پڑھیں: نیب نے پبلک سیکٹر کمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کے خلاف انکوائریاں بند کردیں۔
انتقادات کا سامنا
ایک صارف نے لکھا کہ حارث نے 13 کی اکانومی سے 3.4 اوور میں 50 رنز دیے جبکہ باقی تمام بولر میں سے کسی کی اکانومی 7 سے اوپر نہیں تھی۔
Haris Rauf conceded 50 runs in 3.4 overs, with an economy of 13,
While no other bowler’s economy above 7. pic.twitter.com/xX7qjaFKoK
— junaiz (@dhillow_) September 28, 2025
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکولز نے قانون کے مطابق کتنے حق دار بچوں کو مفت تعلیم دی؟ عدالت نے رپورٹ طلب کر لی۔
کپتان کے فیصلے پر سوالات
ایک صارف نے کپتان کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ حارث کی وجہ سے ہم کافی میچ ہارچکے ہیں، اس کے باوجود سمجھ نہیں آتا کہ انہیں آخری اوور کیوں دیا گیا؟
سیاسی ٹرولنگ کی تنقید
زیرو پرفارمنس! جب کھلاڑی کھیل پر فوکس کرنے کے بجائے سیاسی ٹرولنگ میں لگ جائیں تو انجام یہی نکلتا ہے۔ ایک جیتا ہوا میچ حارث رؤف کی ناقص باؤلنگ نے ہروایا۔ #AsiaCupFinal pic.twitter.com/YduUvcqGDp
— Senator Aon Abbas Buppi (@AonAbbasPTI) September 28, 2025
سینیٹر عون عباس نے لکھا کہ 'زیرو پرفارمنس! جب کھلاڑی کھیل پر فوکس کرنے کے بجائے سیاسی ٹرولنگ میں لگ جائیں تو انجام یہی نکلتا ہے۔ ایک جیتا ہوا میچ حارث رؤف کی ناقص باؤلنگ نے ہروایا۔'