کراچی: فائرنگ سے زخمی ہونے والے نجی ٹی وی اینکر امتیاز میر ہسپتال میں دم توڑ گئے

شہر قائد میں افسوسناک واقعہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نجی ٹی وی کے اینکر امتیاز میر دوران علاج دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی اور پرویز خٹک کا ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کا عزم

حملہ اور علاج

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ملیر کے علاقے کالا بورڈ کے قریب گزشتہ اتوار کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اینکر اور صحافی امیتاز میر کو شدید زخمی کیا گیا تھا جس پر انہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ ایک ہفتہ زیر علاج رہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیبات کو خالی کرالیا تھا، ایرانی حکام

پولیس کا مقدمہ

دوسری جانب پولیس نے حملے کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کیا تاہم اب تک کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے جبکہ صحافی شجاعت قریشی نے بتایا کہ امتیاز میر کی تدفین کا اعلان ان کے اہل خانہ کریں گے۔

کراچی پولیس کا ردعمل

علاوہ ازیں ترجمان کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھونے سینئر اینکر پرسن امتیاز میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...