ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
ملکی موسم کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اپریل میں فی تولہ سونا 20 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا
موسمی حالات کا جائزہ
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے بزرگ پاکستان آئے تو نا جانے کیوں انھوں نے اس علاقے کو مستقل آباد کاری اور قیام کے لیے منتخب کیا جہاں پانی کے لیے کئی کئی میل پیدل چلنا پڑتا
اسلام آباد اور پنجاب کا موسم
اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت نے بجلی قیمتوں میں ریلیف دینے کے لیے طویل مدت کا پیکیج تیار کرلیا۔
بارش کی متوقع مقامات
محکمہ موسمیات کے مطابق عمر کوٹ، تھرپارکر، بدین، مٹھی اور سجاول میں بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر میں موسم خشک ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
دیگر مقامات کی صورتحال
چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔








