سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نے ایک لاکھ، 63 ہزار کی حد بھی عبور کر لی
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تیزی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وسائل نوجوانوں پر لگائیں، ڈاکٹر حمیرا طارق کا کراچی میں ناظمات اضلاع کے اجلاس سے خطاب
کاروباری ہفتے کی شروعات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 854 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ 63 ہزار کی حد عبور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: یہی وہ وقت تھا جب ان کی روح نے اس دنیا سے پرواز کی تھی، دل اور خون کی اپنی دنیا ہے جو کہیں بھی کسی بھی وقت بدلتی نہیں،آواز دیتی ہی دیتی ہے۔
گذشتہ کاروباری ہفتہ کی صورتحال
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 257 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
تبادلہ مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی سستی ہو گئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 27 پیسے ہو گئی ہے۔








