ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پر سماعت آج کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے روز مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کہاں تھے؟
سی پی پی اے کی درخواست
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ فراہم کے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی 9 مئی کے 35 مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
بجلی کی پیداوار کی مجموعی لاگت
اگست میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7.31 روپے فی یونٹ کے برعکس 7.50 روپے فی یونٹ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے لیے سامان چمن سے گزر کر جاتا ہے، سرحد پر موجود ادارے بھی سمگلروں پر ہاتھ ہلکا رکھتے ہیں اور ”تجارتی“ سرگرمیوں سے صرف نظر کرتے ہیں۔
پیداوری لاگت کے تفصیلات
مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ اور درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 14.07 روپے یونٹ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شادی کے روز دولہا لاپتا ہو گیا
دیگر ذرائع سے پیداوری لاگت
فرنس آئل سے 33 روپے اور گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ رہی۔ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 21.73 روپے فی یونٹ رہی۔
درآمدی بجلی کی لاگت
ایران سے درآمد ہونے والی بجلی کی لاگت 41 روپے فی یونٹ رہی جبکہ بگاس سے بجلی کی پیداواری لاگت 9.87 روپے فی یونٹ رہی۔