ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پر سماعت آج کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 غیرملکی کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
سی پی پی اے کی درخواست
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ فراہم کے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے زہر دیئے جانے کی خبروں پر خاموشی توڑ ڈالی
بجلی کی پیداوار کی مجموعی لاگت
اگست میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7.31 روپے فی یونٹ کے برعکس 7.50 روپے فی یونٹ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
پیداوری لاگت کے تفصیلات
مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ اور درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 14.07 روپے یونٹ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور گرفتار ، اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
دیگر ذرائع سے پیداوری لاگت
فرنس آئل سے 33 روپے اور گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ رہی۔ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 21.73 روپے فی یونٹ رہی۔
درآمدی بجلی کی لاگت
ایران سے درآمد ہونے والی بجلی کی لاگت 41 روپے فی یونٹ رہی جبکہ بگاس سے بجلی کی پیداواری لاگت 9.87 روپے فی یونٹ رہی۔