آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اینڈی پائیکرافٹ کیخلاف سخت موقف، ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے تجاویز رکھ دیں
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے ملکہ ترنم نورجہاں کی شاگرد بننے کی پیش کش کو مسترد کیا تھا، گلوکارہ حمیرا ارشد کا انکشاف
وارنٹ گرفتاری کا اجراء
عدالت نے عدم حاضری پر علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمہ کی تفصیلات
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے.








