بی سی سی آئی کے نئے صدر متھن منہاس کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق انکشاف
متھن منہاس کی صدر منتخب ہونا
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دہلی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان متھن منہاس کو باضابطہ طور پر بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ آئندہ ہفتے غزہ کے لیے اربوں ڈالر کے منصوبے اور سٹیبلائزیشن فورس کا اعلان کریں گے
سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد
گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ میں متھن منہاس کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
پچھلے صدر کی استعفیٰ
اِن سے قبل راجر بنی کے اگست 2025ء میں مستعفی ہونے کے بعد راجیو شکلا نے قائم مقام صدر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اپنی اہلیہ سمیت گھر میں مردہ پائے گئے
سابق کرکٹرز کی فہرست
متھن منہاس بی سی سی آئی کی صدارت کے منصب پر فائز ہونے والے تیسرے سابق کرکٹر ہیں، اس سے قبل سابق کرکٹر سوربھ گنگولی اور راجر بنی بھی بی سی سی آئی کے صدر رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زمین سے ملنے والے 20 ڈالر نے شہری کی زندگی بدل دی
مراعات اور الاؤنسز
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نئے صدر متھن منہاس کا عہدہ اعزازی ہے، اس لیے اِنہیں اس منصب کے تحت کوئی باقاعدہ ماہانہ یا سالانہ تنخواہ نہیں ملے گی تاہم اِنہیں سرکاری کاموں کے لیے پُرکشش الاؤنسز اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
متھن منہاس کو ملنے والی مراعات سیکریٹری اور خزانچی جیسے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے برابر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: PAAPAM کی جانب سے پاکستان آٹوپارٹس شو 2024 کے حوالے سے پری ایونٹ پریس کانفرنس کا انعقاد
اجلاسوں کے لیے الاؤنس
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے اندر اجلاسوں میں شرکت کرنے پر متھن منہاس کو 40 ہزار روپے بھارتی یومیہ الاؤنس دیا جائے گا۔
بیرونِ ملک اجلاسوں کے لیے یہ الاؤنس 1000 امریکی ڈالر (تقریباً 89 ہزار بھارتی روپے) یومیہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی
سرکاری دوروں کے جاری الاؤنس
اگر متھن منہاس کو کسی سرکاری دورے پر ملک کے اندر سفر کرنا پڑا تو اِنہیں 30 ہزار (بھارتی روپے) یومیہ دیا جائے گا۔
سفر کی سہولیات
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر کو اندرونِ ملک سفر کے لیے بزنس کلاس اور بین الاقوامی دوروں کے لیے فرسٹ یا بزنس کلاس فضائی ٹکٹ فراہم کی جاتی ہے۔
بی سی سی آئی کے صدر متھن منہاس کو اندرونِ یا بیرونِ ملک قیام کے لیے اعلیٰ معیار کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں سوئٹ فراہم کیا جائے گا.








