شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے پر نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویریفیکیشن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے کیخلاف درخواست پر نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویری فیکشن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ، اعدادوشمار جاری
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہاکہ شہری 2004 سے دھکے کھا رہا ہے، تمام دستاویزات موجود ہیں تو شناختی کارڈ کیوں جاری نہیں کیا جارہا؟
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کی امریکی حملوں کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار
نادرا کے رویے پر سوالات
جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہاکہ کیا نادرا نے اپنے بادشاہت قائم کررکھی ہے؟ عدالت نے کہاکہ نادرا نے شہری کے 11 بچوں کو پیدائشی سرٹیفکیٹ دیئے ہوئے ہیں، نادرا نے کہیں نہیں کہا کہ شہری کی دستاویزات جعلی ہیں۔
کیس کی مزید سماعت
آپ سٹیٹ کے اندر سٹیٹ قائم کرکے بیٹھے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔