ایشیاءکپ فائنل: جسپریت بمرا کو حارث رؤف کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانا مہنگا پڑ گیا
یشیاء کپ 2025 کا فائنل
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا ایشیاء کپ 2025ء کے فائنل میں حارث رؤف کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانا مہنگا پڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر دوسرے بچے کو خوش آمدید کرنے والے ہیں؟ ویڈیو وائرل
بمرا کا متنازع جشن
تفصیلات کے مطابق بمرا اپنے متنازع جشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ جب بمرا نے پاکستانی بولر حارث رؤف کو تیز یارکر پر کلین بولڈ کیا، تو انہوں نے "جیٹ ڈاؤن" کا اشارہ کیا۔
Bumrah showing how Indian Rafales were shot down by Pakistan!#INDvsPAK #INDvPAK #PakistanCricket #AsiaCup2025 #PAKvIND #PakvsInd #AsiaCupFinal pic.twitter.com/eayqHZtqpK
— Muhammad Asif (Parody) (@MuhammadAsif26_) September 28, 2025
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے افغان شہریوں کیلئے ایمرجنسی ویزا ختم کرکے نیا ویزا سسٹم متعارف کروادیا۔
سوشل میڈیا پر بحث
جنگ کے مطابق بمرا کا یہ انداز سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ کئی پاکستانی صارفین نے اسے "کمزور جواب" اور "اکڑ" قرار دیا، تو کسی نے کہا "یہ رویہ سپورٹس مین شپ کے خلاف ہے"۔
BCCI to ICC: Why Rauf show 6-0 ?
Bumrah : 6-0 again !
Ha ha Ha
What BUMRAH did hahahahaHe troll India ! ! pic.twitter.com/A8PJyvey5x
— Abdul Ghaffar ???????? (@GhaffarDawnNews) September 28, 2025
صارفین کی رائے
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کو اس کا ایکشن لینا چاہیے، یہ تو اپنے ہی جہاز گرا رہا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا "بمرا نے بتادیا پاکستان نے بھارتی جہاز کیسے گرائے تھے"۔
ایک اور مداح نے لکھا "بمرا نے ایسا اشارہ کرکے انڈیا کو ہی ٹرول کردیا"۔








