ایشیا کپ کی جیت کو ’’آپریشن سندور‘‘ سے جوڑنے پر بھارتی اپوزیشن نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
بھارتی وزیراعظم پر تنقید
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر اپنے غیرسنجیدہ اور اشتعال انگیز بیانات پر کڑی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
ایشیا کپ کی جیت پر سوالات
ایشیا کپ کی جیت کو "آپریشن سندور" سے جوڑنے پر انہیں اپنے ہی ملک میں اپوزیشن نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کے ساڑھی میں جلوے، مداحوں کے دلوں پر بجلی گر گئی
کانگریس رہنما کا ردعمل
جیو نیوز کے مطابق کانگریس رہنما اتل پٹیل نے کہا کہ کھیل کو جنگی بیانیے سے ملانا ناقابل قبول ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی کو خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی کوئی سمجھ ہے؟ اگر میچ کھیلا تو کھیل کی روح کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا، نہ کہ اسے جنگی پروپیگنڈے میں بدلنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: سیاحوں کی ہلاکت کے بعد ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے
سیاست کا کھیل میں دخل
مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سکپال نے بھی کہا کہ مودی ہوا ہو، پانی ہو یا کھیل، ہر جگہ سیاست اور پولرائزیشن گھسیڑ دیتے ہیں۔
ملکی وقار کی اہمیت
ہرش وردھن سکپال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی ملک کے وقار کا خیال رکھنے کے بجائے کھیلوں کو بھی سیاسی نفرت کے ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔








