لاہور ہائیکورٹ کا غیر رجسٹرڈ سمز بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے غیر رجسٹرڈ سمز بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا
ملزم کی درخواست ضمانت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں غیررجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی ضیاباجوہ نے درخواست پر سماعت کی اور غیر رجسٹرڈ سمز بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ اجازت نامے کے بغیر سمز بیچنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت اقدامات کا کہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں بھی مارک زکربرگ ہوں، امریکی وکیل نے میٹا کے سی ای او کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
جعلی موبائل اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی
عدالت نے جعلی موبائل اکاؤنٹس سے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔
سناؤی کی درخواست پر سماعت
عدالت نے ڈی جی سائبرکرائم اور پی ٹی اے افسر کو 6 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ جسٹس علی ضیاباجوہ نے ملک بھر میں غیررجسٹرڈ سمز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے کہا کہ بغیر تصدیق شدہ سمز کی فروخت نے تباہی پھیلا دی ہے، اور جعلی اکاؤنٹس بنا کر کروڑوں روپے تاوان وصول کیا جا رہا ہے۔