لاہور؛ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں دکانوں سے کروڑوں روپے چوری

چوری کی بڑی واردات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں 2 دکانوں سے کروڑوں روپے چوری ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی پر افغانستان کا بیان بھی آگیا
چوروں کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، چور تالے توڑ کر ایک دکان کی تجوری سے 3 کروڑ 32 لاکھ روپے جبکہ دوسری دکان سے 47 لاکھ 50 ہزار روپے چوری کرکے فرار ہو گئے۔
پولیس کی کاروائی
تھانہ مستی گیٹ پولیس نے دونوں وارداتوں کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے۔