سوشل میڈیا پر شائقین نے کس پاکستانی کھلاڑی کو ’’میچ برباد کرنے کا ذمہ دار ‘‘قرار دیدیا؟ جانیے

حسین طلعت کی ناکامی پر شائقین کا ردعمل

لاہور (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا پر شائقین نے حسین طلعت کو ’’میچ برباد کرنے کا ذمہ دار‘‘ قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا: اقوام متحدہ

ایشیا کپ 2025 کا فیصلہ کن لمحہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسین طلعت کو ایشیاء کپ 2025 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ایک اہم کیچ ڈراپ کرنے پر شائقین کرکٹ کی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان کی جانب سے 9ویں اوور میں سپنر ابرار احمد نے شارٹ گیند کروائی، اور بھارتی بلے باز سنجو سیمسن نے ڈیپ مڈ وکٹ پر اونچا شاٹ کھیلا، جہاں حسین طلعت فیلڈنگ کر رہے تھے، لیکن حسین طلعت نے کیچ ڈراپ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرااصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

سوشل میڈیا کا غم و غصہ

’’جنگ‘‘ کے مطابق کیچ ڈراپ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین نے حسین طلعت کو ’’میچ برباد کرنے کا ذمہ دار‘‘ قرار دے دیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ حسین طلعت نے سب کچھ ضائع کر دیا۔

ایک اور مداح نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’سیمسن کا کیچ چھوڑنا پاکستان کی شکست کی بڑی وجہ ثابت ہوا، یہی لمحہ تھا جس نے میچ ہمارے ہاتھ سے نکال دیا، حسین طلعت کی وجہ سے ہم ہار گئے۔’’

شائقین نے الزام لگایا کہ آل راؤنڈر نے بولنگ یونٹ کی محنت ضائع کر دی۔

شائقین کے تبصرے

ایک اور صارف نے لکھا، ’’حسین طلعت نے سب سے آسان کیچ سب سے اہم وقت پر چھوڑ دیا، ایسے کھیل سے جیتنے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟‘‘

بعض مداحوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ، ’’حسین طلعت نے کیچ نہیں بلکہ کپ چھوڑا۔ یہ کیچ اگر پکڑا جاتا تو بھارت پر بھرپور دباؤ ہوتا، لیکن حسین طلعت نے کپ ڈراپ کر دیا۔’’

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...