ملکی تاریخ میں پہلی بار سونا 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا
سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شیکھر دھون کے ساتھ اکثر مقامات پر دکھائی دینے والی پراسرار خاتون کون ہے؟ آخر کا حقیقت سامنے آ گئی
سونے کی قیمت میں اضافہ
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 5900 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 5058 روپے مہنگا ہونے سے 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے کا ہو گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 59 ڈالر اضافے سے 3818 ڈالر کا ہو گیا۔








