جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکا

راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے خلاف درخواست پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے بڑا ریلیف نہ مل سکا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد؛ بلگراں کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی
عدالتی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور فیصل ملک عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا انکشاف کر کے کرکٹ حلقوں میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا
درخواست کا فیصلہ
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے خلاف حکم امتناع درخواست مسترد کر دی جبکہ پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی خبریں بے بنیادہیں، ایف بی آر
وکیل کا مؤقف
وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ویڈیو لنک ایک بندے کو ٹارگٹ کرنے کیلئے کیا گیا، جس پر عدالت نے کہا کہ جواب آنے دیں پھر دیکھتے ہیں، کیس کا ٹرائل روکنا ممکن نہیں، ویڈیو لنک کا قانون موجود ہے، عدالت نے چیف سیکرٹری سے 6 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔
نوٹس کا پس منظر
واضح رہے کہ عدالتی اعتراض کے بعد عمران خان کے ویڈیو لنک پر ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن 24 ستمبر کو دوبارہ چیلنج کیا گیا تھا۔