سپارکو نے صوبوں کو سیلاب سے پیشگی آگاہ کردیاتھا،اب آئندہ 6 ماہ میں تین نئے سیٹلائیٹ لانچ کرنے جا رہے ہیں : ڈاکٹر محمد فاروق

سپارکو کی پیشگی اطلاعات
اسلام آباد (علی اختر) سپارکو کے ڈائریکٹر سپیس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈاکٹر محمد فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ سپارکو نے صوبوں کو سیلاب سے پیشگی آگاہ کردیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم آئندہ 6 ماہ میں تین نئے سیٹلائیٹ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ بات ڈاکٹر محمد فاروق نے خلائی تحقیق کے قومی ادارے سپارکو کی بریفنگ اور پاکستان ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی خبر یا سرکاری اعلان کو جلد از جلد سارے ہندوستان میں پھیلانے کا سب سے آسان اور پر اثر ذریعہ ریلوے کے پلیٹ فارم ہی ہوتے تھے۔
انٹرنیشنل تعاون
ڈائریکٹر سپیس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈاکٹر محمد فاروق نے بتایا کہ ہم (Isnet) پاک سپیس سائنسز انٹر اسلامک نیٹ ورک کے تعاون سے کام کر رہے ہیں، جس میں 17 اسلامی ممالک شامل ہیں، جن میں سعودی عرب، ایران، تیونس، اور لیبیا بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 90 سیمینارز کرائے ہیں اور 750 لوگوں کو مالی مدد فراہم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بولڈ اور خطرناک موضوعات پر بنائے گئے ڈراموں کو رات 10 بجے نشر کیا جانا چاہیے: اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مطالبہ کر دیا
بین الاقوامی کانفرنس
ڈاکٹر فاروق نے بتایا کہ سپارکو اور ازنیٹ مل کر نومبر میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضع کیا کہ ہم بادلوں سے آگے بھی دیکھ سکتے ہیں اور دریا کے راستے میں گھروں کی تعمیر سے متعلق پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔ گلگت بابو سر کے لوگوں کو بھی قبل از وقت معلومات فراہم کی گئیں۔ پنجاب اور سندھ میں مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے شکایت کنندگان کو مالی امداد کی منظوری دیدی گئی
موسمیاتی تبدیلی کی حقیقت
اس تقریب کے مہمانِ خصوصی، ممبر اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ ریسرچ سپارکو، جناب ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ "موسمیاتی تبدیلی اب کل کی پیش گوئی نہیں بلکہ آج کی حقیقت ہے"۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا عالمی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے کم ہے، مگر ملک ماحولیاتی اثرات کے حوالے سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری قوانین کی پابندی یقینی بنائیں اور جرمانوں سے بچیں،وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان
آفات کی پیشگی حکمت عملی
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تربیت ایک اہم تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے، یعنی ردِعمل سے پیشگی حکمت عملی کی طرف۔ جدید خلائی آلات کی مدد سے خطرات کی پیشگی نگرانی، کمزور علاقوں کی نشان دہی، اور فیصلہ سازوں کو بروقت معلومات فراہم کرنے کی وضاحت کی گئی۔ جناب ظفر اقبال نے یہ بھی کہا کہ "آفات سرحدوں کو نہیں پہچانتی" اور علاقائی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔
بین الاقوامی تربیتی کورس
اس موقع پر انٹر اسلامک نیٹ ورک برائے علومِ خلائی و ٹیکنالوجی (ازنیٹ) نے پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے اشتراک سے پانچ روزہ بین الاقوامی تربیتی کورس کا افتتاح کیا۔ عنوان تھا "خلائی سائنس کی مدد سے قدرتی آفات سے نمٹنا اور ردِعمل سے پیشگی حکمت عملی کی جانب تبدیلی"۔ اس تقریب میں او آئی سی کے رکن ممالک کے ماہرین اور شرکاء نے بھی شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ سے لیبیا کے نمائندے ڈاکٹر جلال اور ایڈمنسٹریٹر ازنیٹ محترمہ صدف سجاد نے بھی خطاب کیا۔