آپ جیت گئے لیکن کرکٹ کے میدان میں سیاست لے آئے: سوریا کمار یادو پر صحافیوں نے سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی

بھارتی کپتان کی پریشانی

لاہور (خصوصی رپورٹ) "آپ جیت گئے لیکن کرکٹ کے میدان میں سیاست لے آئے" بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو پر صحافیوں نے سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی اور جواب میں بھارتی کپتان "آئیں بائیں شائیں" کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راشن چوری کے الزام میں معطل کردیا گیا

ایشیا کپ 2025 کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو ان کے ملک ہی کے صحافی نے آئینہ دکھا دیا۔ "جنگ" کے مطابق پاک، بھارت کا فائنل، بھارت کے نام رہا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارت کی جیت مگر کھیل کی ہار پر بھارتی صحافی نے سوریا کمار یادیو سے سخت سوال پوچھا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: انگلینڈ 131 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ کی سات وکٹ سے فتح

صحافی کے سخت سوالات

بھارتی صحافی نے اپنے کپتان سے پوچھا: "انڈیا جیت تو گیا لیکن کیا آپ یہ کہیں گے کہ کھیل کی ہار ہوگئی؟ کیونکہ آپ کو ٹرافی نہیں ملی، ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ ہم میں سے کسی نے کبھی ایسا نہیں دیکھا، انتظامیہ کی طرف سے جیسے بیانات آئیں، ہم نے آئے دن کوئی نہ کوئی اشتعال انگیزی دیکھی، انڈیا بے شک جیت گیا لیکن کھیل ہار گیا۔"

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار ڈھونڈنا آسان ہوگا، حکومت نے ڈیجیٹل یوتھ ہب لانچ کر دیا

سوریا کمار کا جواب

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا: "آپ مثبت چیز پر توجہ دیں، میرا خیال ہے آپ نے سب کچھ کہہ دیا، انڈیا جیت گیا، تو آپ مثبت چیزیں دیکھیں۔ ہم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے، کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا۔ ٹرافی نہ ملنے کے باوجود بھی آپ ہمارے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ رہے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: احد اور سجل کی وائرل ویڈیوز پر آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی

مزید سوالات

ایک اور صحافی نے انہیں آئینہ دکھاتے ہوئے پوچھا: "آج آپ چیمپئن بنے، آپ نے اچھی گیم کھیلی لیکن اس پورے ٹورنامنٹ میں آپ کا پاکستانی ٹیم کے ساتھ جو رویہ رہا، ہاتھ نہیں ملایا، ٹرافی کے لیے فوٹو سیشن نہیں کیا، پھر آپ نے سیاسی بیان دیا۔ آپ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کپتان ہیں جو کرکٹ کے میدان میں سیاست لے کر آئے۔"

آئیں بائیں شائیں

صحافی کے سوال پر سوریا کمار آئیں بائیں شائیں کرنے لگے اور ڈھٹائی کے ساتھ کہا: "مجھے آپ کا سوال سمجھ نہیں آیا۔"

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...