پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، پاک ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کی سیکیورٹی کے لیے جامع پلان تیار

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 36 واں اجلاس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 36 واں اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے خصوصی شرکت کی جبکہ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار ہسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے پکڑا گیا

کرسٹ ٹیم کی سیکیورٹی انتظامات

کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پنجاب کے 7 اضلاع قصور، راجنپور، ڈی جی خان، وہاڑی، حافظ آباد، مری اور سیالکوٹ میں 36 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت و چیرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ کی جانب سے خصوصی کمیٹی کی تشکیل انتہائی خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان

سیکیورٹی پلان اور مہمان ٹیم کی وی وی آئی پی اسٹیٹس

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاک ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے اور مہمان ٹیم کو وی وی آئی پی اسٹیٹس دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات مصروف عمل ہیں۔ قیدیوں کی پیرول پر رہائی کیلئے رولز کو مزید موثر اور قابل عمل بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی فورس کی خضدار میں کارروائی: 4 دہشتگرد ہلاک

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی

اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر قانون نے ہدایت کی کہ مستقبل میں ہونے والے کرکٹ میچز کے انتظامات کیلئے پی سی بی سے کوآرڈی نیشن مزید بہتر بنائی جائے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے اہم افراد

کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری سلطان، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس، ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کیا۔ اسی طرح راولپنڈی اور فیصل آباد سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...