اگر مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی، مگر پنجاب کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

مریم نواز کا بیان
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے، "مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے، اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل
الیکٹرک بسوں کی تقریب
الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔" گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ "اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد کھڑا تھا تو آج ہزار فیصد کھڑا ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری رواں ہفتے عمرہ کیلیے روانہ ہونگی
تنقید اور عوام کی محبت
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ "مجھ پر تنقید کی جاتی ہے، اس کی تصویریں زیادہ آتی ہیں، ہر جگہ مریم نواز کی تصویر ہے، جب کام کروگے تو تصویر تو آئے گی ناں!" انہوں نے مزید کہا، "اگر پنجاب پر بات کروگے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ پنجاب کے عوام کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اور عوام نے خود مجھے دی، عوام ہر جگہ میرے ساتھ شفقت اور محبت سے پیش آتے ہیں۔"
فیصل آباد کے عوام کو خوشخبری
انہوں نے کہا کہ "فیصل آباد کے عوام کو الیکٹرک بسیں بہت بہت مبارک ہوں، یہاں کے عوام کے لیے ڈیڑھ سو الیکٹرک بسیں لے کر آئی ہوں جس میں فیصل آباد کو 90، جھنگ کو 30 اور چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 15، 15 بسیں دی جارہی ہیں، یہ فیصل آباد میں پہلی پبلک ٹرانسپورٹ ہے۔"